پیرمحل،دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے پولیس ہیڈ کانسٹیبل آبائی قبر ستان میں سپردخاک

پیر 19 جنوری 2015 17:23

پیرمحل ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 جنوری 2015ء) دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے پولیس ہیڈ کانسٹیبل کو آبائی قبر ستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔تفصیل کے مطابق دوروز قبل شہر قائد کراچی کے تھانہ ناظم آباد میں تعینات پولیس ہیڈ کانسٹیبل عبدالغفور گجر امام بارگاہ پر ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دے رہے تھے کہ موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں نے گولیاں برسا کر پولیس اہلکار کو شہید کر ڈالا تھا ۔

ٹارگٹ کلنگ کے واقعہ میں جام شہادت نوش کرنے والے عبدالغفور گجر کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں 728گ ب میں ادا کی گئی جہاں پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی بھی پیش کی۔شہید کی نماز جنازہ میں ضلعی پولیس افسران کے علاوہ ضلع کی اہم سیاسی،مذہبی اور سماجی شخصیات نے کثیر تعدادمیں شرکت کی۔

(جاری ہے)

شہید نے پسماندگان میں بیوہ ،دو بیٹے اور ایک بیٹی کو چھوڑا ۔

دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے ہیڈ کانسٹیبل کے بیٹے نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ان کے باپ نے اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کر کے ملک کی مٹی سے وفا اور محکمہ کا وقار فخر سے بلند کر دیا ہے جب کہ اس موقع پر تحصیل صدر تحریک انصاف میاں اختر جاوید نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے سیاسی جماعتوں کا ایک ایجنڈے پر متفق ہونا اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ دہشت گردوں کے دن گنے جا چکے ہیں۔اگر موجودہ حالات میں اتحاد و یکجہتی کا مظاہر ہ نہ کیا جاتا تو ہم اپنی آنے والی نسلوں کو ایک پر امن اور ترقی یافتہ ملک نہیں دے سکتے۔

متعلقہ عنوان :

پیر محل میں شائع ہونے والی مزید خبریں