دوہری شہریت نہیں بری شہرت والے قابل نفرت اورقابل گرفت ہیں حکمرانوں کے جعلی سیا سی حربے مکمل طور پر ناکام ہو چکے ، تحریک انصاف کا مشن اقتدار نہیں ، کر پشن ‘مہنگائی ‘بے روز گاری ، لوڈشیڈ نگ اور دہشت گردی جیسے مسائل سے نجات دلانا ہے ‘موجودہ حکمران پارٹیاں اپنی سیاسی موت آپ مر رہی ہیں ، عمران خان پاکستان کے واحد جمہوری لیڈر ہیں،

تحریک انصاف کسان ونگ کے ضلعی صدر ممتاز دولتانہ کا پارٹی رہنماء اور سابق گورنر چوہدری محمد سرور کی اپنے آبائی حلقہ آمد کے سلسلہ میں استقبالیہ پروگرام کی تیاریوں کیلئے منعقدہ ورکرز سے خطاب

پیر 2 مارچ 2015 19:24

پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔2مارچ۔2015ء ) تحریک انصاف کسان ونگ کے ضلعی صدر ممتاز دولتانہ نے کہا ہے کہ دوہری شہریت نہیں بری شہرت والے قابل نفرت اورقابل گرفت ہیں حکمرانوں کے جعلی سیا سی حربے مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں پاکستان تحریک انصاف کا مشن اقتدار نہیں ملک کوکر پشن ‘مہنگائی ‘بے روز گاری ، لوڈشیڈ نگ اور دہشت گردی جیسے مسائل سے نجات دلانا ہے ‘موجودہ حکمران پارٹیاں اپنی سیاسی موت آپ مر رہی ہیں قائد عمران خان پاکستان کے واحد لیڈر ہیں جو صرف ملک میں ہی نہیں پارٹی کے اندربھی حقیقی جمہو ریت کے حامی ہیں اس ملک کو مسائل سے نجات دلانے اور عوام کو انکے حقوق دلانے کاتہیہ کررکھا ہے اور ہم اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک ان نا اہل اورکرپٹ حکمر انو ں سے عوام کو نجا ت نہ دلا دیں ۔

(جاری ہے)

وہ یہاں پارٹی رہنماء اور سابق گورنر چوہدری محمد سرور کی اپنے آبائی حلقہ آمد کے سلسلہ میں استقبالیہ پروگرام کی تیاریوں کیلئے منعقدہ ورکرز سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا پاکستان کی یوتھ پاور اب قائد عمران خان کی قیادت میں بیدارہوچکی ہے اب جو بھی منتخب ہوکراسمبلیوں میں جائے گا وہ پاکستان کی تعمیروترقی کیلئے اپنا کرداراداکرے گااب لوٹ مار کرنے والے بجلی چوروں ،ٹیکس چوروں ،قرض خوروں،جعلی ڈگری والوں،خواجہ سراؤں،ان پڑھ جاہلوں،ضمیرفروشوں اورپیشہ ورلوٹوں کو عوام کی تقدیر سے کھیلنے کا کوئی حق نہیں ا ب قائد عمران خان کی قیادت میں تبدیلی کے لیے اپنا بھرپور کردار اداکرکے موجودہ کرپٹ قیادت سے پاکستان کو نجات دلائیں گے اس موقع پر کثیر تعداد میں کارکنوں نے شرکت کی

پیر محل میں شائع ہونے والی مزید خبریں