پیرمحل ، کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ہلاک ،ملزم فرار، مقدمہ درج نہ کرنے پرلو احقین کاا حتجاج

جمعہ 13 مارچ 2015 20:18

پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13مارچ۔2015ء ) تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ہلاک ،ملزم فرار پولیس کا مقدمہ درج نہ کرنے پر دیہاتیوں کا اللہ چوک پیرمحل میں نعش رکھ کر ٹریفک بلاک کرکے احتجاجکیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کوچک675/16گ ب کا رہائشی محمد اختر ولد محمد یٰسین میو اپنے زرعی رقبہ سے موٹرسائیکل نمبر3380-TSAپر سوار اپنے گھر آرہاتھا کہ پیچھے سے تیز رفتار کار نمبر966-LEEنے ٹکر ماردی جس سے موٹرسائیکل سوار زمیندار محمد اختر موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ کارڈرائیور موقع سے فرارہوگیا تھانہ صد رپولیس نے نعش قبضہ میں لے کر کار ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرنے میں تاخیر کی تومتوفی کے ورثاء سینکڑوں دیہاتیوں کے ہمراہ کار اورمیت ٹریکٹرٹرالیوں میں رکھ کر اللہ چوک لے آئے اور نعش اور کار کو اللہ چوک میں رکھ کر ملتان فیصل آباد روڈ بلاک کرکے احتجاجی مظاہر ہ کیا معززین عبدالشفیق میو ، محمد صدیق پیارا ،چوہدری محمد طارق ،ذکاء اللہ بھٹی نے مظاہرین سے مذاکرات کیے جس پر مظاہرین نے مقدمہ درج ہونے کی یقین دہانی پر میت کو سول ہسپتال لے آئے جبکہ کار بحوالہ پولیس کردی پولیس نے کارڈرائیور کے خلاف مقدمہ د رج کرلیا

متعلقہ عنوان :

پیر محل میں شائع ہونے والی مزید خبریں