پیرمحل ، جعلی مختار نامہ بناکر اراضی ہتھیانے کی کوشش پر مقدمہ درج

جمعرات 16 اپریل 2015 16:25

پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16اپریل۔2015ء) جعلی مختار نامہ بناکر اراضی ہتھیانے کی کوشش کرنے پر مقدمہ درج تفصیل کے مطابق محمدمنظور اور عبدالغفور ساکنان چک نمبر327گ ب کو زرعی اراضی مربع نمبر 59کیلہ نمبران 21تا25مربع نمبر60کیلہ نمبران 12تا15مربع نمبر61کیلہ نمبران 22تا25قطہ 12کل رقبہ 87K-9Mواقع چک نمبر701گ ب تحصیل پیرمحل پانچ سالہ ٹینڈر کے تحت الاٹ ہوا جس کو محمدحنیف ولد محمدصادق ۔

(جاری ہے)

محمداشرف ولد غلام محمداقوام ارائیں ساکنان چک نمبر324گ ب نے محمدمنظور کے نام سے دیگر شخص کو پیش کرتے ہوئے جعلی شناختی کارڈ لگاتے ہوئے مختار نامہ عام محمدحنیف کے نام بنواکر رقبہ ہتھیانے کی کوشش کی جبکہ محمد منظور بسلسلہ روزگار بیرون ملک مقیم ہے پولیس نے محمدبوٹا ولد فضل محمدقوم ارائیں کی درخواست پر زیر دفعہ جرم 420/468/471ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ۔

پیر محل میں شائع ہونے والی مزید خبریں