پیرمحل ‘ سلنڈر گیس میں آگ لگنے سے دکان دار جھلس کر ہلاک

بدھ 29 اپریل 2015 18:14

پیرمحل ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29اپریل۔2015ء ) سلنڈر گیس میں آگ لگنے سے دکان دار جھلس کر ہلاک تفصیل کے مطابق چک نمبر746گ ب میں غلام عباس ولد ظفر اقبال نے چائے کا ہوٹل بنارکھا تھا جس میں کھلاپٹرول اور گیس سلنڈر رکھا ہوا تھا کہ گیس سلنڈر میں گیس لیک ہونے سے گیس کمرہ میں بھر گئی یونہی گیس سلنڈر جلانے کے ماچس جلائی گیس اور پٹرول میں آگ بھڑک اٹھی جس کی زد میں آکر غلام عباس جھلس کر شدید زخمی ہوگیا اور طبی امداد ملنے سے قبل ہی جاں بحق ہوگیا تھانہ اروتی پولیس نے رپٹ درج کرکے نعش ورثا کے حوالے کردی

متعلقہ عنوان :

پیر محل میں شائع ہونے والی مزید خبریں