پیرمحل ، پولیس کا منشیات فروشوں کیخلا ف گرینڈآپریشن ،تین منشیات فروشوں سے لاکھوں روپے مالیت کی ہیروئن برآمد

جمعہ 5 جون 2015 16:26

پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جون۔2015ء) پولیس کا منشیات فروشوں کے خلا ف گرینڈآپریشن تین منشیات فروشوں سے لاکھوں روپے مالیت کی ہیروئن برآمد مقدمات درج تفصیل کے مطابق سعید اختر انسپکٹر کی قیادت میں منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن میں تین منشیات فروش جن میں چک نمبر662/3گ ب کے رہائشی محمد اجمل ولد احمد خاں کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ دیڑھ کلو چرس برآمد کرلی محمد شفیق ولد محمد امین گجر ساکن چک217گ ب سے چرس445گرام مع بکری کی رقم 680روپے جبکہ چک نمبر672/13گ ب کے ناصر علی ولد محمدرفیق سے 1235گرام چرس مع 1810بکری برآمد ہوئی پولیس نے تینوں منشیات فروشوں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے ۔

متعلقہ عنوان :

پیر محل میں شائع ہونے والی مزید خبریں