پیر محل، ڈسٹرکٹ ایگریکلچرآفیسر کا سندھلیانوالی میں غیر معیاری کھاد فروخت کرنے والے ڈیلروں کے خلاف کریک ڈاؤن

غیر معیاری کھاد سے ہزاروں کی فصل تباہ ہونے پر موقع پر پہنچ کر کھا دڈیلر کے خلاف کاروائی

ہفتہ 4 جولائی 2015 20:48

پیرمحل ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء ) ڈسٹرکٹ ایگریکلچرآفیسر کا سندھلیانوالی میں غیر معیاری کھاد فروخت کرنے والے ڈیلروں کے خلاف کریک ڈاؤن غیر معیاری کھاد سے ہزاروں کی فصل تباہ ہونے پر موقع پر پہنچ کر کھا دڈیلر کے خلاف کاروائی تفصیل کے مطابق چک نمبر755گ ب سندھلیانوالی کے رہائشی زمیندار محمد طاہر ولد عبدالعزیز نے دوکیلہ فصل جوار کاشت کی جو کھاد ڈیلر غلام شبیر ، اور اقرار شاہ سے کھاد خرید کر فصل کو ڈالی جس سے فصل جوار تباہ ہوگئی محمد طاہر کی درخواست پر ڈی او شاہد افتخار بخاری اور ڈپٹی ڈی ای او محمد خالد نے سندھلیانوالی میں غیر قانونی کھاد فروخت کرنے والے ڈیلروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے غیر معیاری کھاد کے نمونہ جات حاصل کرکے لیبارٹری کو بھجوادیے اور بغیر لائسنس کھاد زرعی ادویات فروخت کرنیو الوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا ۔

پیر محل میں شائع ہونے والی مزید خبریں