پیرمحل ،میڈیکل ریپ کا ڈاکٹروں میں بڑھتا ہوا اثرورسوخ ،ملک بھرمیں غریبوں علاج کی سہولیات سے محروم ہونے لگے

بدھ 15 جولائی 2015 22:42

پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جولائی۔2015ء) میڈیکل ریپ کا ڈاکٹروں میں بڑھتے ہوئے اثرورسوخ نے ملک بھرمیں غریبوں کیلئے علاج مہنگاکردیا۔پیرمحل میں ڈاکٹرز ان کی پرکشش آفروں کے باعث کروڑوں پتی بن گئے۔ذرائع کے مطابق ملک میں قومی اوربین الاقوامی دواساز کمپنیاں ڈاکٹروں میں غیرضروری اثرورسوخ پیداکرچکی ہیں اوراپنی پرکشش ترغیب کے ذریعے کمپنیاں ڈاکٹرز کواپنی ادویات مریض کوتجویز کرنے کیلئے مائل کرتی ہیں دواساز کمپنیوں اورڈاکٹر ز میں ہونیوالی ڈیل کے باعث ڈاکٹر ز مریضوں کوغیر ضروری ادویات بھی تجویز کررہے ہیں ذرائع کے مطابق دواساز ادروں کی طرف سے ڈاکٹروں کوپیش کیے جانیوالے تحائف، تحقیق کیلئے فنڈز مہیا کرنااورمیڈیکل کانفرنسوں وسیمینارز کے انعقاد کی مالی معاونت جیسے معاملات پرکئی سوال اٹھائے جاسکتے ہیں ذرائع کے مطابق دواساز اداروں کے نمائندے ہرہفتے ہزاروں ڈاکٹروں کے پاس جاتے ہیں اورانہیں اپنی دوائیوں کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہیں اوراپنی کمپنی کی مہنگی ادویات مریضوں کولکھنے پرپرکشش آفرز کرتے ہیں ان پرکشش آفرز میں بے شمارقیمتی تحائف سمیت پرائیویٹ ہسپتال اورکلینک کیلئے ایکسرے مشین الٹراساؤنڈ جیسی دیگر آلات جراحی شامل ہوتے ہیں بعض اوقات ان قیمتی تحائف میں لاکھوں روپے مالیت کی گاڑی بھی شامل ہوتی ہیں ڈیل ہونے کے بعدڈاکٹرز حضرات ان میڈیسن کمپنیوں کے نمائندوں کی بتائی ہوئی ادویات مریضوں کوتجویز کرناشر وع کردیتے ہیں جبکہ اکثر مریضوں کوان تجویز کردہ ادویات کی ضرورت بھی نہیں ہوتی ڈاکٹر مریضوں کوجوادویات تجویز کرکے لکھ دیتے ہیں ان پر ان کاکسی طرح کااحتساب نہیں کیاجاسکتا۔

(جاری ہے)

بعض مریض غربت کے باعث مہنگی ادویات خریدنے سے قاصر رہتے ہیں جس پر میڈیکل سٹورز والے انہیں اسی سالٹ کی دیگرکمپنیوں کی ادویات تھمادیتے ہیں اس سارے کھیل میں نقصان بے چارے مریضوں کاہوتاہے ایک طرف توان کی صحت داؤ پرلگی ہوتی ہے تودوسری طرف وہ مہنگی ادویات نہ خرید سکنے پر اپنی زندگیاں گنوا بیٹھتے ہیں۔ ڈاکٹر توکمپنیوں سے مراعات لے کر سرخرو ہوجاتے ہیں لیکن مریض زندگی کی بازیاں ہارنے پرمجبورہوتے ہیں سماجی حلقوں نے محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام اور پی ایم ڈی سی سے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

پیر محل میں شائع ہونے والی مزید خبریں