پیر محل :عطائی ویٹرنری ڈاکٹرز سرگرم‘مویشیوں میں موت بانٹنے لگے

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 6 اگست 2015 16:50

پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06اگست۔2015ء) محکمہ لائیو سٹاک کی غفلت ‘عطائی ویٹرنری ڈاکٹر بن کرمویشیوں میں موت باٹنے لگے ۔تفصیل کے مطابق محکمہ لائیو سٹاک کے افسران کی غفلت کے باعث کوالیفائیڈڈاکٹرز جوکہ ڈی وی ایم کی ڈگری پاس شدہ ہوتے ہیں کے ہوتے ہوئے عطائی ویٹرنری ڈاکٹر ،جوکہ ویلیج ورکرکاعام کورس جوکہ افزائش نسل سنٹرز میں یا گورنمنٹ کے حیوانات شفاخانے میں دوہفتے کا کور س جانوروں کی دیکھ بھال کے لیے کروایاجاتاہے پاس کرکے دیہاتوں میں سرعام پریکٹس کررہے ہیں دیسی آلات سے مویشیوں کا آپریشن تک کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

محکمہ لائیو سٹاک نے کسی قسم کی کوئی پالیسی وضع نہیں کی ۔متاثرہ کسانوں زمینداروں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور محکمہ لائیوسٹاک کو متحر ک کرکے ان نان کوالیفائیڈ عطائی ویٹرنری ڈاکٹر ز کے خلا ف کاروائی کی جائے ۔

پیر محل میں شائع ہونے والی مزید خبریں