ہاکی کی بہتری کیلئے اولمپئین رانا شفیق کو پی ایچ اے میں اہم ذمہ داریاں سونپی جائیں:سپورٹس تنظیمیں

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 6 اگست 2015 16:50

ہاکی کی بہتری کیلئے اولمپئین رانا شفیق کو پی ایچ اے میں اہم ذمہ داریاں سونپی جائیں:سپورٹس تنظیمیں

پیرمحل ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06اگست۔2015ء) قومی ہاکی ٹیم کی بہتری کے لیے فاتح ہاکی ورلڈ کپ اولمپیئن رانامحمد شفیق خان کو پی ایچ ایف میں اہم ذمہ داری سونپی جائے سپورٹس تنظیموں کا مطالبہ ‘تفصیل کے مطابق قومی ہاکی ٹیم کی پے درپے شکست ہاکی ٹیم کو زوال سے نکالنے کے لیے پاکستان ہاکی ٹیم کو بہترین تجربہ کار مایہ ناز ایکسپرٹ کی ضرورت ہے جوکہ خود فیلڈ میں کامیابیوں کے جھنڈے بلند کرچکا ہو ا قومی ہاکی ٹیم کو زوال سے نکالنے کے لیے اور آئندہ کے ایونٹ کی تیاری کے لیے رانامحمد شفیق سابق ہاکی اولمپیئن موزوں ترین ہے سپورٹس تنظیموں نے صدر پاکستان ، وزیر اعظم سے مطالبہ کیا کہ فی الفور پی ایچ ایف میں رانامحمد شفیق کو اہم ذمہ داری سونپ کر ان کی خدمات سے خاطر خواہ فائدہ اٹھایاجائے ۔

پیر محل میں شائع ہونے والی مزید خبریں