نسل نو کو تحریک آزادی اور قربانیوں سے روشناس کرانا وقت کی اہم ضرورت ہے:عبدالشفیق

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 6 اگست 2015 16:52

پیرمحل ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06اگست۔2015ء) پاکستان لازوال قربانیوں کے نتیجے میں حاصل کیاگیا۔ آج ملک شدید اندرونی او ربیرونی خطرات سے دوچار ہے ۔

(جاری ہے)

ضرورت اس امر کی ہے کہ قوم ملک کے دفاع سلامتی او رترقی واستحکام او رملک دشمن قوتوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہو جائے زندہ قومیں جشن آزادی پوری شان وشوکت او رملی جذبے کے تحت مناتی ہیں ان خیالات کا اظہارعبدالشفیق میو صوبائی ممبر مسلم لیگ ن پنجاب ، ضلعی ممبر بیت الما ل نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے تحت جشن آزادی تقریبا ت کا آغاز پریس کلب پیرمحل میں پرچم کشائی کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ آج نئی نسل کو تحریک آزادی او راس میں آنے والی قربانیوں سے روشناس کرانے کی ضرورت ہے ۔

پیر محل میں شائع ہونے والی مزید خبریں