پیرمحل ، مبینہ پولیس مقابلہ میں زیر حراست ڈاکوہلاک ،پولیس کانسٹیبل زخمی

پیر 10 اگست 2015 19:43

پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 اگست۔2015ء) مبینہ پولیس مقابلہ زیر حراست ایک ڈاکوہلاک پولیس کانسٹیبل زخمی تفصیل کے مطابق تھانہ پیرمحل پولیس نے گرفتار خطرناک ڈاکومحمد انیس ولد محمد حسین میو کوٹ چھجوخاں ساکن کوٹ رادھاکشن کو مال مسروقہ موٹرسائیکل اورموبائل فون کی برآمد گی کے لیے جنگل بھسی نزددربار باباگامے شاہ لے گئی جھاڑیوں میں چھپایاگیا موٹرسائیکل ہائی سپیڈ ماڈل2015؁ ء موبائل فون نوکیا برآمدکرکے واپس لا رہے تھے کہ جنگل بھسی بیٹ 6L-4 کے قریب چار کس نامعلوم مسلح بلیک رنگ کی کار میں سوار وں نے محمد انیس کو پولیس پارٹی سے چھڑانے کے لیے اندھادھندفائرنگ کردی جس کی زد میں آکر محمد انیس ہلاک ہوگیا جبکہ ایک پولیس کانسٹیبل تنویر احمد ولد منیر احمد C-341تھانہ صدر کندھے پر گولی لگنے سے زخمی ہوگیا پولیس نے نامعلوم ڈاکوؤں کے خلاف زیردفعہ302/324/353/186/225B/34ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ۔

متعلقہ عنوان :

پیر محل میں شائع ہونے والی مزید خبریں