پیرمحل ، پولیس نے باپ ، بھائی کو قتل کرنیوالے ملزم کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا

ہفتہ 15 اگست 2015 19:06

پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 اگست۔2015ء) پولیس نے باپ او ر بھائی کو قتل کرنے والے ملزم کا عدالت سے جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا ۔تفصیل کے مطابق نواحی گاؤں 670/11 گ ب میں دہرے قتل کی لرزہ خیز واردات میں ملوث ملزم راؤ اظہر اقبال عرف لالہ کا پیرمحل پولیس نے علاقہ مجسٹریٹ محمد رضوان کی عدالت سے پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ملزم راؤ اظہر اقبال عرف لالہ نے مبینہ طور پر جائیداد کے تنازعہ پر اپنے باپ سابق رکن صوبائی اسمبلی راؤ اقبال احمد خاں ایڈووکیٹ اور اپنے چھوٹے بھائی سابق یونین ناظم راؤ اطہر اقبال کو رہائش گاہ سے ملحقہ ڈیرہ میں 10اگست بروز سوموار شام کے وقت اندھا دھند فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتارد یا تھا ۔

متعلقہ عنوان :

پیر محل میں شائع ہونے والی مزید خبریں