پیرمحل، نامعلوم چور موبائل شاپ سے ہزاروں روپے مالیت کے موبائل فون ،نقدی لے اڑے

ہفتہ 22 اگست 2015 18:03

پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 اگست۔2015ء) نامعلوم چور موبائل شاپ کا شیشہ توڑ کرہزاروں روپے مالیت کے موبائل فون نقدی چوری کرکے لے گئے تفصیل کے مطابق صدرباز ارپیرمحل میں موجود محمد بلال ولد محمد شریف کی ملکیت دکان آرزو موبائل دکان میں داخل ہوکرنامعلوم چوروں نے نقدی دس ہزار روپے 5 عدد موبائل نئے مالیت 30ہزار جبکہ سات عدد موبائل پرانے مالیت25ہزار ایم پی3مع اسیسری مالیت تین ہزار روپے چوری کرکے لے گئے چوکی پولیس پیرمحل نے اطلاع پر کاروائی شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :

پیر محل میں شائع ہونے والی مزید خبریں