پیر محل،حادثے اور لڑائی جھگڑے کے مختلف واقعات میں خواتین سمیت 15افراد زخمی ، اسپتال منتقل

جمعہ 28 اگست 2015 21:08

پیرمحل ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء ) پیر محل میں حادثے اور لڑائی جھگڑے کے مختلف واقعات میں خواتین سمیت 15افراد زخمی ہو گئے، طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو پیر محل میں لڑائی کے مختلف واقعات میں خواتین سمیت 7افراد جن میں غوثیہ آباد کے رہائشی منشاء ایمان ولد محمد سرفراز کو حید رولد جاوید نے تشددکرکے زخمی کرڈالا چک نمبر660/1گ ب کی رقیہ بی بی زوجہ لال کو ریاست علی نے گھر میں داخل ہوکر تشددکرکے زخمی کرڈالا موضع کوہل کی رہائشی فاطمہ بی بی زوجہ محمد یوسف کو ذوالفقار علی نے تشددکرکے زخمی کرڈالا چک نمبر746گ ب کی رہائشی خاتون فیض الہٰی زوجہ عمرحیات کو اس کے خاوند عمر حیات نے گلے میں رسی ڈال کر تشددکرکے جان سے مارنے کی کوشش کی چک نمبر691/33گ ب کی رہائشی فرزانہ زوجہ حیدر علی کو عابد اور نذیر نے تشددکرکے زخمی کرڈالا چک نمبر679/20گ ب کی رہائشی روبینہ دختر مختار کو طالبہ کو عربی کی ٹیچر عاصمہ اور اس کے خاوند محمد مالک نے تشددکرکے زخمی کرڈالا سڑک کے مختلف حادثات میں 8افراد زخمی جن میں نوید ولد ظہور شورکوٹ،سنجیت مسیح ولد پرویز ،علم دین ولد علی بخش چک نمبر332گ ب محمد طارق ولد اصغر علی خانجوان ، سخاوت ولد محمد اعظم ساکن 665/6گ ب مقصود مسیح ولد نذیر مسیح ساکن کوہل سعید ولد محمد انور ساکن چک665گ ب زخمی ہوگئے زہریلے سانپ کے کاٹنے سے نسیم بی بی زوجہ محمد اسلم ساکن سی پلاٹ زخمی ہوگئی زخمیوں کو سول ہسپتال میں طبی امدا د دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :

پیر محل میں شائع ہونے والی مزید خبریں