پیرمحل ، لڑائی اور سڑک حادثات میں 9 افراد زخمی

ہفتہ 29 اگست 2015 18:38

پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء) لڑائی کے مختلف واقعات میں 5افراد زخمی ہونے سمیت سڑک کے مختلف واقعات میں 4افراد شدید زخمی تفصیل کے مطابق لڑائی کے مختلف واقعات میں خواتین سمیت5افراد جن میں طاہر ہ بی بی زوجہ طالب حسین کمے شاہ ، حافظ ندیم ولد محمد رفیق ساکن چک673/14گ ب ، ساجد علی ولد محمد اکرم ، جمیلہ زوجہ محمد اکرم ساکنان 686/27گ ب ، زاہد ولد شوکت علی ساکن686/27گ ب زخمی ہوگئے جبکہ سڑک کے مختلف حادثات میں رب نواز ولد اﷲ دتہ ، امیراں زوجہ اﷲ دتہ ساکنان رجانہ ، سلیمان ولد رزاق ،محمد زاہد ولد محمد منیر ساکن چک322گ ب زخمی ہوگئے زخمیوں کو سول ہسپتال میں طبی امد اد دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :

پیر محل میں شائع ہونے والی مزید خبریں