پیرمحل، سڑک حادثات میں ایک شخص ہلاک دیگر حادثات میں 13افراد شدید زخمی

جمعہ 4 ستمبر 2015 16:48

پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء)سڑک کے حادثات میں ایک شخص ہلاک ہونے سمیت مختلف حادثات میں 13افراد شدید زخمی میلہ کی گدی نشینی کے تنازعہ پر ڈنڈوں سوٹوں کے آزادانہ تصادم میں پانچ افراد سمیت لڑائی کے مختلف واقعات میں 9افراد شدید زخمی تفصیل کے مطابق سڑک کے مختلف واقعات میں ایک شخص ہلاک ہونے سمیت مختلف حادثات میں 13افراد شدید زخمی ہوگئے جن میں موٹرسائیکل سوار خان ولد اللہ دتہ سان کوٹ کرم شاہ کو بائی پاس کمالیہ روڈ پر نامعلوم کار سوارنے ٹکرماردی جس کو شدید زخمی حالت میں سول ہسپتال سے ڈی ایچ کیوٹوبہ ٹیک سنگھ ریفر کردیا جہاں پر جاں بحق ہوگیا جبکہ دیگر زخمی ہونے والوں میں خالد جاوید ولد محمد اسلم ، اسامہ جمیل ولد محمد جمیل ، ریاض الحق ولد محمدبوٹا ،محمد رمضان ولد علم دین ساکنان چک333گ ب ، یاسر یوسف ولد یوسف ،شادمان کالونی ، رانا سخاوت ، حجاب فاطمہ دختر سخاوت ، مجید ولد عباس ،جنت بی بی زوجہ سلطان ساکنان چک322گ ب ، وقاص ولد انور ،محمد سعد ولد محمد علی ساکنان چک671/12گ ب شامل ہے زہریلے سانپ کے کاٹنے سے چک نمبر679/20گ ب کا اختر ولد رمضان زخمی ہوگیا ۔

(جاری ہے)

سادھو جونیج میلہ کی گدی نشینی کے تنازعہ پر ڈنڈوں سوٹوں کے آزادانہ تصادم میں پانچ افراد جن میں عابد حسین ولد غلام سرور ،محمدممتاز ولد مشتاق ، زوارحسین ولد جہانزیب ، منصب ولد حق نواز ،محمدیٰسین ولد رب نواز زخمی ہوگئے لڑائی کے دیگر واقعات میں مسرت زوجہ شیرسی پلاٹ ، شمیم اختر زوجہ غلام محمد موضع درسانہ ، زاہد ولد حق نواز خانجوان ، عبدالرشید ولد عبداللہ ساکن چک682/23گ ب زخمی ہوگئے ۔

پیر محل میں شائع ہونے والی مزید خبریں