اسسٹنٹ کمشنر لینڈ ریکارڈکا دورہ پیرمحل‘غفلت کے مرتکب ملازمین کیخلاف کارروائی کا حکم

Zeeshan Haider ذیشان حیدر منگل 15 ستمبر 2015 17:36

پیرمحل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 ستمبر۔2015ء ) اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل کا لینڈر یکارڈ پیرمحل کا دورہ نامکمل ریکارڈ کو مکمل کرنے سمیت غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف کاروائی کا حکم تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل حافظ محمد نجیب نے لینڈ ریکارڈ پیرمحل کا دورہ کرکے لینڈ ریکارڈ عملہ کی حاضری کو چیک کیا نامکمل ریکارڈ سمیت موٹروے کے لیے درکار رقبہ کا فی الفور سروے مکمل کرنیکی ہدایات جاری کی اور صارفین کی شکایات کو فی الفور دور کرنے کا حکم دیا اس موقع پر ان کے ہمراہ چوہدری منظر حفیظ تحصیلدار ، محبو ب الحق لادی نائب تحصیلدار بھی موجود تھے ۔

پیر محل میں شائع ہونے والی مزید خبریں