شارٹ سرکٹ سے دوکان جل گئی

بدھ 16 ستمبر 2015 20:59

پیرمحل ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 ستمبر۔2015ء ) صدر بازار میں گارمنٹس کی دوکان میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی تاہم ریسکیو1122اور فائربریگیڈ نے دو گھنٹے کی جدوجہد سے آگ پر قابو پالیا۔

(جاری ہے)

آتشزدگی سے تقریبا2 کروڑ روپے کا سامان خاکستر ہو گیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر حافظ محمد نجیب اور چیف آفیسر محمد طارق کمبوہ امدادی کاموں کی موقع پر نگرانی کرتے رہے۔

پیر محل میں شائع ہونے والی مزید خبریں