پیر محل میں عید کی نماز کے اوقات

Zeeshan Haider ذیشان حیدر بدھ 23 ستمبر 2015 19:45

پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 ستمبر۔2015ء ) پیرمحل میں نماز عید الاضحی کا سب سے بڑا اجتماع مرکزی عیدگاہ اقبال پارک میں ہوگا نماز عید الاضحی سات بجے ہوگی خطبہ حافظ مولانا محمد عبداﷲ چشتی عالمی خطیب مہتمم دارالعلوم صاحب لولاک پڑھائیں گے جامع مسجد سنی رضوی مسجد غلہ منڈی پیرمحل میں نماز عید الاضحی پونے سات بجے ہوگی خطبہ ونماز مولانا محمد اکبر رضوی مہتم پڑھائیں گے جامع مسجد ادریسیہ لوئرکالونی کچی کوٹھی میں نماز عید الاضحی پونے سات بجے ہوگی خطبہ نماز حافظ قاری سجاد حسین پڑھائیں گے جامع مسجد عثمانیہ عیدگاہ میں نماز عید الفطر پونے سات بجے ہوگی خطبہ قاری مفتی وسیم صاحب ارشاد فرمائیں گے نماز عید الاضحی مہتمم مدرسہ حافظ عتیق الرحمن ربانی پڑھائیں گے جامع مسجد صحرائے مدینہ سول ہسپتال پیرمحل میں نماز عید الاضحی سات بجے ہوگی ، جامع مکی مسجد خالقیہ رزاقیہ میں نماز نماز عید الاضحی ساڑھے چھ بجے ہوگی خطبہ مولانامحمد وسیم سیالوی پڑھائیں گے مسجد قادر یہ حنفیہ اپرکالونی میں نماز عید الاضحی سات بجے ہوگی خطبہ مولانا صبغت اﷲ مجددی پڑھائیں گے ۔

(جاری ہے)

مرکز جماعت الدعوۃ ارشاد پیرمحل آرا مارکیٹ میں نماز عید الاضحی پونے سات بجے ہوگی

متعلقہ عنوان :

پیر محل میں شائع ہونے والی مزید خبریں