چوہدری سرور کے بھانجے نجف ریاض کا یو سی 79 پیر محل سے ن لیگ کے ٹکٹ پر بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کا انکشاف

muhammad ali محمد علی جمعہ 30 اکتوبر 2015 20:41

چوہدری سرور کے بھانجے نجف ریاض کا یو سی 79 پیر محل سے ن لیگ کے ٹکٹ پر بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کا انکشاف

پیر محل (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.30اکتوبر 2015 ء) انکشاف ہوا ہے کہ کہ تحریک انصاف کے رہنما چوہدری سرور کے بھانجے نجف ریاض یو سی 79 پیر محل سے ن لیگ کے ٹکٹ پر بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے 12 اضلاع میں کل بلدیاتی انتخابات ہونے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے اب انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری سرور کے بھانجے نجف ریاض پیر محل کی یو سی 79 میں ن لیگ کے ٹکٹ پر چئیرمین کی نشست کیلئے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ اس حوالے سے چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے ٹکٹ پر انتخابات میں حصہ لینا ان کے بھانجے کا ذاتی فیصلہ ہے۔ وہ تحریک انصاف کا حصہ ہیں اور اپنے بھانجے کی کسی صورت حمایت نہیں کریں گے۔

پیر محل میں شائع ہونے والی مزید خبریں