پیر محل،مخالفین کے حملہ سے 3افراد شدید زخمی ہو گئے

بدھ 4 نومبر 2015 18:14

پیر محل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔4 نومبر۔2015ء) مخالفین کے حملہ سے 3افراد شدید زخمی ہو گئے ۔تفصیل کے مطابق نواحی گاؤں 673/14گ ب میں احاطہ کے تنازعہ پر مخالفین محمد سلیمان ،غلام ،محمد یوسف ،شکیل احمد ،محمد اعجاز ،عمر دراز وغیرہ نے ڈنڈوں اور کلہاڑیوں سے حملہ آور ہو کر محمد افتخار ،محمد زاہد اور برکت علی کو شدید زخمی کر دیا ۔

(جاری ہے)

مضروبین کا سول ہسپتال سے میڈیکل لیگل جاری ہونے کے بعد پولیس نے واقعہ میں ملوث ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی کا عمل شروع کر دیا۔

پیر محل میں شائع ہونے والی مزید خبریں