پیرمحل،پانچ دفعہ بطور ممبر پنجاب اسمبلی منتخب ہونیوالے ایم پی اے مخدوم سید علی رضا شاہ وفات پاگئے

اتوار 8 نومبر 2015 17:42

پیرمحل،پانچ دفعہ بطور ممبر پنجاب اسمبلی منتخب ہونیوالے ایم پی اے مخدوم سید علی رضا شاہ وفات پاگئے

پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 نومبر۔2015ء) پانچ دفعہ بطور ممبر پنجاب اسمبلی منتخب ہونے والے ایم پی اے مخدوم سید علی رضا شاہ وفات پاگئے نماز جنازہ چک 762گ ب ناصر نگر سندھیلیانوالی میں صبح دس بجے ان کی رہائش گاہ پر اداکی جائے گی۔ تفصیل کے مطابق موضع ناصر نگر سندھلیانوالی کے رہائشی ایم پی اے مخدوم سید علی رضا شاہ وفات پاگئے۔

(جاری ہے)

مرحوم پاکستان مسلم لیگ ن کے ٹکٹ سے ممبر پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے جو پانچ مرتبہ ایم پی اے منتخب ہونے کے ساتھ ساتھ چیئرمین ضلع کونسل فیصل آباد کے عہدے پر بھی فائز رہے 1993ء ء میں 32819ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی 2002میں 23965ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی 2008میں 24120ووٹ لے کر ایم پی اے بنے 2013میں 54ہزار سے زائد ووٹ لے کر ایم پی اے منتخب ہوئے ایک دفعہ ان کابیٹا سید حسنین رضا شاہ ایم پی اے بنا مرحوم سدابہار سیاستدان کے طورپر جانے جاتے تھے جنہوں نے پاکستان مسلم لیگ ن ، قاف لیگ ، پیپلزپارٹی سمیت آزاد امیدوار کی حیثیت سے بطور ایم پی اے کامیاب ہوکر پی پی 89میں اپنا سیاسی سفر جاری رکھا مرحوم پیر ناصر الدین شاہ جاگیر دار آنریری مجسٹریٹ کے اکلوتے بیٹے تھے جنہوں نے پی پی 89میں اپنی سیاسی بصیرت کی بدولت کامیابیوں کا سفر جاری رکھا جنہوں نے اپنی سیاست کا آغاز چیئرمین ضلع کونسل فیصل آباد بن کر کیا ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ بننے پر مرحوم کافی عرصہ سے لاہور میں علیل رہائش پذیر تھے مخدوم سید رضا شاہ کی وفات سے علاقہ ایک زیرک سیاستدان سے محروم ہوگیا مرحوم کی نماز جنازہ چک 762گ ب ناصر نگر سندھیلیانوالی میں صبح دس بجے ان کی رہائش گاہ پر اداکی جائے گی ۔

پیر محل میں شائع ہونے والی مزید خبریں