مخدوم علی رضا شاہ کی قل خوانی، شہباز شریف کی شرکت

Zeeshan Haider ذیشان حیدر بدھ 11 نومبر 2015 19:10

پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 نومبر۔2015ء ) سابق صوبائی وزیر صحت مسلم لیگی ایم پی اے مخدوم علی رضا شاہ کی قل خوانی قرآن خوانی چک نمبر762گ ب ناصرنگر سندھلیانوالی میں اداکی گئی جس میں جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سمیت کرنل ایوب ایم پی اے ، علی موسیٰ گیلانی ، سید خاور شاہ ، پیر سید ابرارحسین شاہ سابق ایم پی اے ، پیر قطب علی شاہ ، سید اختر عباس کرمانی سابق تحصیل ناظم کمالیہ ، خان شوکت علی بلوچ ، سمیت سیاسی سماجی صحافتی شخصیات ہزاروں افراد نے رسم قل خوانی قرآن خوانی کی وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سیکورٹی کے سخت حصار میں مخدوم علی رضا شاہ کی رہائش گاہ پر پہنچے اہل خانہ سے تعزیت کی اور سخت سیکورٹی کے حصار میں واپس چلے گئے۔

متعلقہ عنوان :

پیر محل میں شائع ہونے والی مزید خبریں