پیر محل :حلقہ پی پی 89میں ضمنی انتخاب:سردار شوکت علی خان بھی میدان میں آگئے

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعہ 13 نومبر 2015 18:16

پیرمحل(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔13 نومبر۔2015ء) سردار شوکت علی خا ن بلوچ ضمنی الیکشن پی پی 89کے لیے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی میدان میں آگئے۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق سردار شوکت علی خا ن بلوچ جوکہ 2013کے جنرل الیکشن میں بطورا ٓزادامیدوار پنجاب اسمبلی صوبائی حلقہ پی پی89سے الیکشن میں حصہ لیا تھا ۔جنہوں نے آزاد امیدوار کی حیثیت سے ریکارڈ ووٹ حاصل کیے تھے اب پی پی 89کے ایم پی اے مخدوم سید علی رضا شاہ کی وفات کے بعد متوقع ضمنی الیکشن پی پی89کے لیے سردار شوکت علی خا ن بلوچ نے الیکشن میں حصہ لینے کا اعلا ن کردیا۔

پیر محل میں شائع ہونے والی مزید خبریں