سڑک کی زبوں حالی کا نوٹس لینے کی اپیل

Zeeshan Haider ذیشان حیدر منگل 17 نومبر 2015 20:31

پیرمحل (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔17 نومبر۔2015ء ) دوتحصیلوں کو ملانے والی سڑک انتظامیہ کی عدم توجہی کا شکار ہوگئی ہے۔ چک نمبر320گ ب جوتحصیل ٹوبہ ٹیک سنگھ اور تحصیل کمالیہ کو آپس میں ملاتی ہے 104سال سے قدیم میلہ سائیں محمد یوسف ، سائیں خالد کوجانے کے لیے واحد گذر گاہ ہے جو 20سال سے کام نہ کروانے کے باعث ٹوٹ پھوٹ گئی ہے اور یہاں تین تین فٹ گہرے گڑھے آئے رو ز حادثات کا باعث بن رہے ہیں جس سے درجنوں افراد زخمی ہونے کے باوجود سڑک کی تعمیر نہ کی گئی۔

(جاری ہے)

مقامی آبادی نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف سے اپیل کی ہے اس کا فوری نوٹس لیکر تعمیر کا حکم دیا جائے ۔

پیر محل میں شائع ہونے والی مزید خبریں