پیر محل :دکانوں سے اشیاء چرانے والی دو خواتین کو شہریوں نے پکر کر پولیس کے حوالے کردیا

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 3 دسمبر 2015 16:05

پیرمحل(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔03 دسمبر۔2015ء ) چوری میں ملوث دو خواتین کوپکڑ کر شہریوں نے پولیس کے حوالے کر دیا۔ تفصیل کے مطابق جھنگ کی رہائشی تین خواتین مسرت بی بی ،شمیم اور شازیہ بی بی صدر بازارمیں کپڑے کی دکانوں ‘ شاپنگ سنٹرز سے ہزاروں روپے مالیت کپڑے کے علاوہ دیگر قیمتی اشیا سمیت رفو چکر ہو رہی تھیں کہ مذکورہ کاروباری مراکزپر تعینات سیکیورٹی گارڈز نے شک گزرنے پر تعاقب کرتے ہوئے وسطی اللہ چوک پہنچ کر چور گینگ خواتین کو پکڑ لیا اوراسی اثنا میں مسرت بی بی چکمہ دے کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئی‘ تاہم دیگر دو خواتین کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے متاثرہ دوکاندار کی تحریری درخواست پر کاروائی شروع کر دی ۔

متعلقہ عنوان :

پیر محل میں شائع ہونے والی مزید خبریں