پیرمحل ، کلاتھ ہاؤس سے کپڑا چوری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑی جانیوالی خواتین کیخلاف مقدمہ درج

ہفتہ 5 دسمبر 2015 17:34

پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 دسمبر۔2015ء ) کلاتھ ہاؤس سے کپڑا چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑی جانے والی خواتین کے خلاف مقدمہ درج چوری شدہ کپڑا برآمد تفصیل کے مطابق صدر بازار پیرمحل میں واقع دکان ملک سلیم کلاتھ ہاؤس سنٹر میں دوخواتین جن کے نام شمیم بی بی ذوجہ محمدعارف ۔

(جاری ہے)

مسرت بی بی ذوجہ شہباز اقوام سپرا ساکنان موضع صحابہ پل ضلع جھنگ کپڑے خریدنے کے بہانے دکان میں داخل ہوئی 3لیڈی سوٹ مالیتی تقریبا30000روپے گارمنٹس 4چار عدد سوٹ مالیتی مبلغ 10000دس ہزار روپے 2عدد جرسی مالیتی3000تین ہزار روپے چوری کرلیے اور چوری کرکے فرار ہونے لگیں گارڈ نے مسروقہ کپڑا سمیت دونوں خواتین کو قابو کرپولیس کے حوالے کردیا تھانہ پیرمحل پولیس نے چوری شدہ کپڑا برآمد کرکے زیر دفعہ 379/411ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ۔

پیر محل میں شائع ہونے والی مزید خبریں