ڈاکٹروں کی بھاری فیسوں نے غریب مریضوں کو موت کے منہ میں دھکیلنا شروع دیا
ہفتہ 12 دسمبر 2015 19:08
پیرمحل (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔12 دسمبر۔2015ء) محکمہ صحت کی ملی بھگت یالاپرواہی ادویات کی بڑھتی ہوئی قیمتیں ‘جعلی ادویات کی بھرمار کے ساتھ ساتھ بیشتر سپیشلسٹ ڈاکٹروں کی بھاری فیسوں اور پرائیویٹ ہسپتالوں کی لوٹ مار نے غریب مریضوں کو موت کے منہ میں دھکیلنا شروع کررکھا ہے۔ پرائیویٹ ہسپتال کی لوٹ مار ‘ نان کوالیفائیڈ ڈاکٹرز اور عملہ مریضوں کے لئے خطرہ بن کر رہ گئے ہیں ۔
ان ہسپتالوں میں علاج کم مریض کی کھال زیادہ اتار جاتی ہے ۔ اگر مریض ایک بار ان ہسپتالوں میں علاج کی غرض سے چلا جائے تو پھر اپنی جمع پونچی بھی گنوا بیٹھتا ہے ۔ایسے ڈاکٹر اور ہسپتال ’’مسیحا ‘‘ نہیں بلکہ وہ سلائٹر ہاؤس بن چکے ہیں ۔مریضوں پر آنکھیں بند کرکے چھریاں چلائی جارہی ہیں ۔(جاری ہے)
یہ سب کھیل محکمہ صحت کی ملی بھگت سے کھیلا جارہا ہے ۔
محکمہ کے ڈرگ انسپکٹر نے میڈیکل سٹوروں اور جعلی فارما سوٹیکل کمپنیوں سے ماہانہ کروڑوں روپے وصول کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے کوئی پوچھنے والا نہیں ۔ جس کی واضح مثالیں شہروں میں بے شمار میڈیکل سٹوروں پر جعلی ادویات کی فروخت کا سلسلہ عروج پر ہے ۔محکمہ صحت کا بھتہ مافیا اور معمولی ملازم عالی شان بنگلوں کے مالک بن چکے ہیں ۔ سپیشلسٹ ڈاکٹر کی فیسوں کا تعین کرنے کے علاوہ پرائیویٹ ہسپتالوں کی لوٹ مار کو بند کروانے کے لئے وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف پنجاب سنگین مسائل کے حل کے لئے تما م ڈی سی او ز کو ہدایات جاری کریں تاکہ گرینڈ آپریشن کے ذریعے سپیشلسٹ ڈاکٹروں ‘ پرائیویٹ ہسپتالوں ‘ جعلی ادویات اور ڈرگ انسپکٹر وں کا قبلہ درست کرنے کے لئے موثر ترین اقدامات کر سکیں ۔ جس ضلع میں ایسی شکایات پائی جائیں وہ کے ڈی سی او سمیت محکمہ صحت کے افسران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائےمتعلقہ عنوان :
پیر محل میں شائع ہونے والی مزید خبریں
دوست کی کار ہڑپ کر نے والے افراد کے خلاف مقدمہ درج
فائرنگ اور دھمکیوں میں ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج
چوری کی 5وارداتیں ، ملز مان کے خلاف مقدمات درج
پیرمحل،تین دن سے لاپتہ ہونے والے بچے کی گاؤں کے تالاب سے نعش برآمد
پیرمحل ،یوم سیاہ کشمیر کے ساتھ اظہار یکجہتی کے حوالے سے ریلی نکالی گئی
پیرمحل ، ٹریفک حادثہ میں دو افراد جاں بحق، ایک زخمی
پیرمحل ،تھانہ چٹیانہ کی حدود میں ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر شہری سے نقدی چھین لی
پیرمحل ،2دکانوں میں چوری کی واردات کے میں نامعلوم چوری نقدی لے اڑے
موٹر وے ایم تھری پر کار الٹ گئی، 2افراد جاں بحق
پیرمحل،موٹر سائیکل کا ٹائر پھٹتے سے اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر جاں بحق
پیرمحل،کم پیمائش ناقص، غیر معیاری پٹرول پمپ مالکان کے خلاف آپریشن
پیرمحل،کشمیر کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی
پیر محل سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
’’مجھے بھی مبارک باد، یہ میری بھی بیٹیاں ہیں‘‘،مریم نوازشریف
-
نیپرا نے کے الیکٹرک کے 7 سالہ سرمایہ کاری کے روڈ میپ پر فیصلہ دے دیا
-
چیئرمین سینیٹ نے ایوان بالا کے 337 ویں اجلاس کے لئے پینل آف پریذائیڈنگ آفیسرز کے ناموں کا اعلان کر دیا
-
اوگرانے تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید کر دی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے پروٹوکول واپس کردیا
-
چیف جسٹس کوکراچی کے لذیذ کھانوں اورکچوریوں کی یاد آ گئی
-
سپریم کورٹ نے برطرفی کیخلاف حیدرآباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ملازمین کی درخواست مسترد کردی
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین فروخت کرکے الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
ہمیں بتائیں کہ نگران حکومت یا موجودہ حکومت نے پھر 2 اڈے سُپرپاور کو دیئے ہیں؟
-
قومی شاہراہ پر منی ٹرک اور مسافر وین میں تصادم ،دوخواتین سمیت چھ افراد زخمی
-
نئے تعینات ایم ایس حضرات کو ہسپتالوں میں پیشنٹ کیئر مینجمنٹ کو بہتر بنانے کا ٹاسک سونپ دیا گیا
-
گندم پالیسی کے خلاف کسانوں کے لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈی سی آفسز کے باہر احتجاجی مظاہرے