ربیع اول میں فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے ،رانا محمد سعید راشد منج

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 14 دسمبر 2015 16:29

پیرمحل (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔14 دسمبر۔2015ء)پاکستان امن وانسانی حقوق کونسل کے مرکزی چیئرمین رانا محمد سعید راشد منج نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ربیع اول شریف کے مقدس موقع پر محرم الحرام جیسی فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے تنظیمات اہلسنت پاکستان کے اکابرین سے اپیل ہے کہ ملکی صورتحال کے پیش نظر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ بھر پور تعاون کریں پاک فوج سمیت تمام سکیورٹی فورسز کی دہشت گردی کے خلاف مثالی خدمات ہیں آرمی پبلک سکول کے بچوں اور دیگر شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کراچی میں امن بحال کرنے کیلئے رینجرز کی کارکردگی قابل فخر ہے سندھ حکومت مزید اختیارات ،مراعات فراہم کرئے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف جرات مندانہ اقدامات کریں ملک میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر سخت تشویش ہے عالمی دن منانے والوں کیلئے لمہ فکریہ ہے دہشت گردی ،فرقہ واریت،انتہا پسندی ، ظلم وتشداور نا انصافی کا اسلام سے کوئی واسطہ نہیں محب وطن افراد کو باہمی اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک کی بقا ء، سلامتی، ترقی ،خوشحالی اور آنے والی نسلوں کے بہتر مستقبل کیلئے مثبت کردار ادا کرنا ہو گا ۔

پیر محل میں شائع ہونے والی مزید خبریں