پیر محل : سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بھانجے کو ن لیگ نے ٹکٹ جاری کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 15 دسمبر 2015 15:03

پیر محل (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 15دسمبر 2015 ء) : سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بھانجے کو مسلم لیگ ن نے ٹکٹ جاری کر دیا .

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق یوسف رضا گیلانی کے بھانجے قطب علی کو مسلم لیگ ن کی جانب سے پی پی 89 کا ٹکٹ جاری کیا گیا ہے . قطب علی پی پی 89 سے مسلم لیگ ن کے اُمیدوار ہوں گے. جبکہ حلقے میں ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ 6 جنوری کو ہو گی . واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے ہے .

پیر محل میں شائع ہونے والی مزید خبریں