حضرت محمد ﷺ کو تمام جہانوں کے لیے رحمت العالمین بنا کر بھیجا گیا ،حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 16 دسمبر 2015 16:36

پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 دسمبر۔2015ء )حضرت محمد ﷺ کو تمام جہانوں کے لیے رحمت العالمین بنا کر بھیجا گیا آپ ﷺ نے توحید کا درس دیا اور انسانیت کو ایک مقام اور مرتبہ دیا۔آپ سے پہلے انسانیت کا کوئی تصور نہیں تھا۔آپ نے انسانوں میں مساوات پیدا کی اور ان کو مایوسیوں کے اندھیروں سے نکالا 12ربیع الاؤل مذہبی عقیدت و احترام سے منا یا جائے گا اور سکیورٹی کے فول پروف انتظا مات کئے جائیں گے ان خیالا ت کا اظہار حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل نے ہمراہ رانا نواز خان تحصیل میونسپل آفیسر ، چوہدری خالد سردار سابق نائب ضلع ناظم ، طارق محمودکمبوہ چیف آفیسر کے ہمراہ بلدیہ ہال پیرمحل میں ر بیع الاول کے انتظا مات کے سلسلہ میں منعقدہ علمائے کرام سیاسی سماجی شخصیات کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا رانا نواز خان تحصیل میونسپل آفیسرنے کہا کہ اسلام امن و سلامتی کا مذ ہب ہے اور وجہہ تخلیق کا ئنات حضرت محمدﷺ نے ہمیں بھا ئی چارے کا درس دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حضوﷺ کی تعلیمات پر عمل کر کے ہم عالمی امن کے قیام میں کردار کر سکتے ہیں۔ حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل نے کہاکہ علماء کرام صاحب الرائے اور قا بل احترام ہیں۔ان کی آراء کو مد نظر رکھتے ہوئے امن کی مثا لی فضا ء کو بر قرار رکھا جائے گا وہ اپنے خطبوں میں فروعی اختلافات کو ختم کرنے اور اتحا د و یگا نگت اور اخوت و بھائی چارے کا درس دیں تا کہ وطن عز یز سے تفرقہ بازی اور دہشتگردی کا خاتمہ ہوسکے۔

انہوں نے کہا کہ پیرمحل کے عوام اور علماء امن پسند ہیں اور اس پر امن فضاء کو مستقبل میں بھی بر قرار رکھنے کے لیے تحصیل انتظا میہ ہر ممکن کردار ادا کرے گی۔بعدازاں تقریب کے شرکاء کی طرف سے سانحہ آرمی پبلک سکول میں ہونے والی دہشتگردی کے خلاف مذمتی قرار داد پیش کی گئی اور شہداء کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی اس موقع پر اس موقع پر محمدصدیق پیارا سابق نائب تحصیل ناظم ،مولانا عبداللہ چشتی عالمی خطیب ضلعی ناظم اعلیٰ جماعت اہلسنت پاکستان ،مولانا صبغت اللہ مجددی ، مفتی حافظ محمد عطاء المصطفی چشتی ،قاری منظور احمد صفدر ، مولانا حافظ عتیق الرحمن زاہدمفتی عابد فرید،میاں طارق فرید ، محمد خالد ایم کے ، اسدقادری بھی موجود تھے

پیر محل میں شائع ہونے والی مزید خبریں