لینڈ ریکارڈ منصوبہ سے عوام کو اپنے زمینوں کے ریکارڈ کو محفوظ بنانے سمیت انتقال رجسٹری کی منتقلی اور فردملکیت کی فراہمی جلد سے جلد ممکن ہوگئی بلکہ ہرقسم کی کرپشن کا خاتمہ ہوا عوام کی سہولت کے لیے تحصیل لینڈریکارڈ کے اوقات12گھنٹے کردیے ہیں

اسسٹنٹ لینڈ ڈا ئر یکٹر پیرمحل غلام حسین کاٹھیہ کی میڈیا بریفنگ

اتوار 20 دسمبر 2015 17:59

پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 دسمبر۔2015ء ) لینڈ ریکارڈ منصوبہ سے عوام کو اپنے زمینوں کے ریکارڈ کو محفوظ بنانے سمیت انتقال رجسٹری کی منتقلی اور فردملکیت کی فراہمی جلد سے جلد ممکن ہوگئی بلکہ ہرقسم کی کرپشن کا خاتمہ ہوا عوام کی سہولت کے لیے تحصیل لینڈریکارڈ کے اوقات12گھنٹے کردیے ہیں تاکہ لینڈر یکارڈپر بڑھتے ہوئے اعتماد کے باعث زیادہ سے زیادہ سائلین روزانہ مستفید ہوسکیں ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ لینڈ ڈا ئر یکٹر پیرمحل غلام حسین کاٹھیہ نے ہمراہ چوہدری محمد سلیم ریونیو آفیسر ، فلک شیر ایس سی او ، محمد نعیم لیاقت ایس سی او صحافیوں رانامحمد اشرف ،ر اناشاہدالرحمن کو پریس بریفنگ میں کیا انہوں نے کہا اراضی کے کمپیوٹرائز ہونے سے پٹواری کلچر کا خاتمہ ہو ا بلکہ ریکارڈ میں ہرقسم کی ٹمپرنگ سے نجات ملی عوام کی کروڑوں اربوں روپے کی اراضی محفوظ ہونے سمیت عوام کو ایک ہی جگہ پر اپنی اراضی کی منتقلی فرد ملکیت ملنا شروع ہوئی انہوں نے کہا کہ نئے نظام میں عوام کو آگاہی نہ ہونے کے باعث کچھ مشکلات پیش آرہی ہے اس کے لیے لینڈر یکارڈ دفتر کے اوقات 8گھنٹے سے بڑھاکر 12گھنٹے کردیے ہیں تاکہ لینڈ ریکارڈ پیرمحل میں آنے والے ہر فرد کا کام روزانہ کی بنیاد پر مکمل ہوسکے

متعلقہ عنوان :

پیر محل میں شائع ہونے والی مزید خبریں