تین لاکھ سے زائد افغان مہاجرین ملی بھگت سے پاکستانی شہری بن گئے

پیر 23 اکتوبر 2006 13:05

تین لاکھ سے زائد افغان مہاجرین ملی بھگت سے پاکستانی شہری بن گئے
کراچی+ سانگھڑ (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین23اکتوبر2006) سندھ کے دس اضلاع میں تین لاکھ سے زائد افغان مہاجرین نے غیر قانونی طور پر پاکستانی شہریت حاصل کرلی ہے جنہوں نے کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ پاسپورٹ ڈرائیونگ لائسنس اور گاڑیاں اور اثاثے بھی بنا لئے ہیں جبکہ افغان مہاجرین کی بڑی تعداد جرائم میں ملوث بتائی جاتی ہے اس سلسلے میں محکمہ داخلہ اور دیگر اداروں کا کہنا ہے کہ افغان مہاجرین کی شناخت ہونے پر ان کو پاکستان سے افغانستان واپس بھیج دیا جائے گا سندھ میں گزشتہ سال ایک لاکھ 37 ہزار افغان باشندوں نے رجسٹریشن کروائی تھی جس میں سے ایک لاکھ 32ہزار صرف کراچی میں رجسٹرڈ ہیں جبکہ سکھر ‘ بدین‘ حیدر آباد‘ شکار پور‘ دادو‘ عمر کوٹ‘ مٹھی‘ نواب شاہ‘ میرپو رخاص اور سانگھڑ میں بھی افغان مہاجرین کی بڑی تعداد نے رجسٹریشن کرانے کے بجائے جعلسازی کے ذریعے پاکستانی شہریت حاصل کرلی ہے۔

متعلقہ عنوان :

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں