سانگھڑ میں بجلی کا طویل بریک ڈاؤن،کاروبار زندگی معطل،غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور شکایتی دفاتر کی بندش کیخلاف عوام کا شدید احتجاج،واپڈا دفاتر کے گھیراؤ کی دھمکی

پیر 20 نومبر 2006 14:23

سانگھڑ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20نومبر۔2006ء) سانگھڑ میں بجلی کی طویل بریک ڈاؤن کے باعث کاروباری زندگی معطل ہو کر رہ گئی۔ جس کے باعث عوام کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سانگھڑ میں پیر کے روزصبح 8 بجے بجلی کی بریک ڈاؤن کے باعث شہر میں کاروبار زندگی معطل ہو کر رہ گئی۔

(جاری ہے)

جسکے باعث عوام کو شدید پریشانی کا سامنا کرناپڑ رہاہے۔ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے کئی ہسپتالوں میں آپریشن ملتوی کرنے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔ آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں بجلی بحال نہ ہو سکی ہے ۔ ادہر شہریوں نے واپڈا کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور شکایتی دفتر کی بندش کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے اور اصلاح احوال نہ ہونے پر واپڈا دفاتر کے گھیراؤ کی دھمکی دی ہے۔

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں