سانگھڑ میں زمیندار کے قبضے سے13بچوں سمیت25ہاری بازیاب

جمعہ 27 جولائی 2007 12:11

سانگھڑ(ٍٍاردوپوانئٹ اخبار تازہ ترین27 جولائی2007) صوبہ سندھ کے ضلع سانگھڑ میں جھول کے ایک گاوٴں سے پولیس نے 13 بچوں سمیت 25 ہاریوں کو برآمد کرکے محفوظ مقام پر منتقل کر دیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق پولیس کے بھاری نفری نے انسانی حقوق تنظیم کے کارکنوں کی درخواست پر جھول کے قریب گاوٴں رئیس علی غلام میں چھاپہ مار کر تیرہ بچوں اور آٹھ خواتین سمیت پچیس ہاریوں کو زمیندار کے قبضے سے بازیاب کرا لیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے ان ہاریوں کو انسانی حقوق تنظیم کے حوالے کیا جنہوں نے بازیاب کئے جانے والے ہاری خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق اس سلسلے میں فی الحال زمیندار کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔ جبکہ انسانی حقوق تنظیم کے کارکنوں نے کہا کہ مذکورہ ہاری خاندانوں کو زمیندار کی جانب سے گاوٴں سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں تھی جس کے بعد ان کے رشتہ داروں نے انسانی حقوق تنظیم سے رابطہ کیا اور انہیں بحفاظت کسی مزاحمت کے بغیربازیاب کرالیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں