مچھلی کھانا دل کی دھڑکن کو باقاعدہ بنانے اور برقرار رکھنے معاون ہے ، ماہرین طب

جمعہ 9 مئی 2008 18:44

کھپرو (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین09مئی2008 ) مچھلی کھانا دل کی دھڑکن کو باقاعدہ بنانے اور برقرار رکھنے معاون ہے ۔ ماہرین طب کے مطابق مچھلی کھانا دل کے الیکٹریکل نظام کے لئے فائدہ مند ہے جبکہ اس سے دل کی دھڑکن بے قاعدہ ہونے کا عارضہ لاحق نہیں ہوتا ۔

(جاری ہے)

بوسٹن میں ماہرین امراض قلب نے 5096 افراد کے الیکٹرو کارڈیو گرام پر اثرات کا جائزہ لیا جس کے دوران معلوم ہوا کہ ہفتہ میں کم از کم ایک مرتبہ مچھلی کھانے سے دل کی دھڑکن کم ہوجاتی ہے او ردل کی دھڑکن زیادہ تیز نہیں ہوتی جس پر ماہرین نے اخذ کیا ہے کہ مچھلی کے تیل میں پائے جانے واے این تھری فیٹی ایسڈ کا دل کے الیکٹریکل سرکولیسٹری نظام پر براہ راست اثر ہوتا ہے ۔

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں