سانگھڑ،محمد سلیمان خاصخیلی کے مبینہ اغواء کی کوشش میں ملوث 6 اہم افراد گرفتار

جمعرات 18 ستمبر 2008 13:14

سانگھڑ(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین18ستمبر2008 ) سانگھڑ پولیس نے مشہور زمیندار اور فنکشنل مسلم لیگ کے رہنماء محمد سلیمان خاصخیلی کے مبینہ اغواء کی کوشش میں ملوث 6 اہم افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر ایس پی انوسٹی گیشن سانگھڑعابد قائم خانی نے بتایا کہ ہم نے اغواء کی واردات کی کوشش میں ٹوڈی کرولا کار کی انکوائری کی تو مذکورہ کار ماماموٹرز حیدرآباد کی نکلی جس پر ہم نے کارروائی کرتے ہوئے ملوث افراد کو گرفتار کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گرفتار افراد کی نشاندہی پر ہم نے عمران، شاہد بٹ اور زاہد حسین سمیت6 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار ملزمان کا تعلق اغواء برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث بین الاقوامی گروہ سے ہے۔ ملزمان نے چند روز قبل ہی پنجاب کے ضلع بہاولپور میں ایک بیوپاری کو اغواء کرکے رہائی کیلئے کروڑوں روپے تاوان وصول کیا تھا۔ ایس پی انوسٹی گیشن نے بتایا کہ گرفتار ملزمان سے اہم راز ملے ہیں جن کی نشاندہی پر مزید کارروائیوں کا پتہ لگایا جاسکے گا۔

متعلقہ عنوان :

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں