پولیس افسران تھانوں کے معاملات درست کریں،چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری

ہفتہ 9 مئی 2009 19:33

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9مئی۔2009ء) چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ پولیس افسران تھانوں کے معاملات درست کریں ، ساری قوم عدلیہ کی طرف دیکھ رہی ہے اب ملک میں آئین و قانون کی بالادستی ہونی چاہیے ۔

(جاری ہے)

سانگھڑ میں بار ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر کے آئی جیز کو ہدایات جاری کردی گئیں ہیں کہ وہ دفعہ ایک سو تہتر کے تحت مقدمات کے چالان چودہ روز میں عدالتوں میں پیش کردیں ایسا نہ کرنے کی صورت میں متعلقہ افسر کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی ہوگی ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ اگر تھانوں کے معاملات درست ہوجائیں تو لوگوں کو عدالتوں کے دھکے نہ کھانے پڑیں

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں