سانگھڑ: زمیندارکا بوڑھے ہاری پر تشدد

اتوار 30 مئی 2010 15:18

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔30مئی۔2010ء) سانگھڑ میں بااثر زمیندار نے ساٹھ سالہ بوڑھے ہاری کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا ہے،مقدمہ درج ہونے کے باوجود زمیندار اور اس کے ساتھی گرفتار نہیں ہوسکے۔

(جاری ہے)

زمیندار کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والا ساٹھ سالہ ہاری قمبریو سانگھڑ کے مقامی اسپتال میں زیر علا ج ہے ،زخمی ہاری نے بتایا کہ وہ اور اس کےخاندان کے دیگر افرادعدم تحفظ کا شکار ہیں۔ اس پر زمیندار سے صلح کرنے کیلئے دباؤ ڈالا جارہا ہے اور پولیس ملزمان کو جان بوجھ کر گرفتار نہیں کررہی ہے۔

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں