فنکشنل لیگ، پیپلزپارٹی سے مل کرالیکشن نہیں لڑیگی،سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی کا اصل چہرہ سندھی عوام کے بے نقاب کردیا ہے ،فنکشنل لیگ کے رہنما جام مدد علی کی سانگھڑ میں میڈیا سے گفتگو

بدھ 31 اکتوبر 2012 16:51

سانگھڑ(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین، آئی این پی ۔31اکتوبر 2012ء) فنکشنل لیگ کے رہنما جام مدد علی نے کہا ہے کہ ان کی جماعت نہ توپیپلز پارٹی کی حکومت میں شامل ہو گی اور نہ ہی ان کے ساتھ مل کر الیکشن لڑے گی۔

(جاری ہے)

سانگھڑ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جام مدد علی کا کہناتھا کہ وہ سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی کا اصل چہرہ سامنے لانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ محترمہ کی شہادت کے بعد ہمدردی کے لیے پیپلزپارٹی کے ساتھ چلے تھے مگر اس حکومت نے تمام اداروں کو تباہ کردیا اور کرپشن کی انتہا کردی۔ ان کاکہنا تھا کہ پیپلز پارٹی فوری طور پر بلدیاتی نظام کا آرڈیننس واپس لے۔ انہوں نے کہا کہ فنکشنل لیگ محرم کے بعد پورے سندھ میں عوامی رابطہ مہم شروع کرے گی۔

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں