شاہ پور چاکر میں سندھ بچاؤ ریلی پر مسلح افراد کی فائرنگ‘ ریلی میں بھگدڑ سے متعدد افراد گر زخمی

جمعہ 30 نومبر 2012 16:40

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔30نومبر 2012ء) شاہ پور چاکر میں سندھ بچاؤ ریلی پر مسلح افراد کی فائرنگ کے بعد بھگدڑ مچنے سے متعدد افراد گر کر زخمی ہو گئے ‘ فائرنگ سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا‘ قوم پرست رہنماؤں نے فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کی۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو پیپلز پارٹی کے 45 ویں یوم تاسیس کے موقع پر بلدیاتی نظام کیخلاف قوم پرست جماعتوں اور مسلم لیگ (ف) کی جانب سے سندھ بچاؤ ریلی کا اہتمام کیا گیا تھا۔

جس دوران شاہ پور چاکر کے قریب نامعلوم افراد مسلح افراد نے ریلی پر فائرنگ کردی، جس سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ فائرنگ کے بعد ریلی بدنظمی کا شکا رہو گئی اور بھگدڑ مچنے سے متعدد افراد گر گئے اور افراتفری کے دوران زخمی بھی ہوئے جبکہ واقعہ کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور جس کا جدھر منہ اٹھا وہ بھاگ کھڑا ہوا۔

(جاری ہے)

فائرنگ سے غلام محمد انڑ کے بیٹے بھی زخمی ہوئے ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ پولیس کے مطابق 12 افراد کو ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ مسلم لیگ (ف) کے رہنماؤں اور قوم پرست جماعتوں کے قائدین نے فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے صوبے میں امن وامان کے قیام کیلئے کی جانے والی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی کوشش قرار دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں