پی ایس 81 انتخابات، فوج کی نگرانی میں پولنگ میٹریل سانگھڑ روانہ،پولنگ26جون کو ہوگی

ہفتہ 22 جون 2013 17:49

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 22جون 2013ء ) سانگھڑ میں پی ایس 81کے انتخابات 26 جون کو ہوں گے،فوج کی نگرانی میں پولنگ میٹریل کراچی سے سانگھڑ روانہ کردیا گیا۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق پی ایس 81 سانگھڑ میں 26 جون کو پولنگ کے لئے حساس انتخابی میٹریل فوج کی نگرانی میں کراچی سے روانہ کردیا گیا ہے۔یہ حساس میٹریل فوج کی نگرانی میں رکھا جائے گا۔پی ایس 81 میں محمد خان جونیجو کی نااہلی کے عدالتی فیصلے کے بعد انتخابی شیڈول کا اعلان کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں