اسرائیل نے فلسطینیوں کا قتل عام کرکے دہشت گردی کا ثبوت دیا ،جماعت اسلامی

منگل 12 اگست 2014 13:54

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12اگست۔2014ء) اسرائیل نے فلسطینیوں کا قتل عام کرکے دہشت گردی کا ثبوت دیا ہے‘ مسلمان ممالک کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے‘ مسلمان متحد ہو جائیں۔

(جاری ہے)

یہ بات جماعت اسلامی‘ اہل سنت جماعت‘ جماعت دعوة کے علماء کرام محمد طفیل‘ مولانا محمد رمضان‘ رضا انور‘ سید سمیع شاہ‘ مفتی طارق ہاویہ‘ محمد رشید‘ ظہر بابر جتوئی ودیگر نے پریس کلب سانگھڑ کے سامنے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل مسلمانوں کا قاتل ہے‘ عالمی دہشت گرد کے خلاف اقوام متحدہ کیوں خاموش ہے‘ مسلمان ممالک کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے‘ عنقریب وقت آنے والا ہے اسرائیل دنیا کے نقشہ سے ختم ہو جائے گا۔

اس موقع پر سعیدہ وارثی کو خراج تحسین پیش کیا گیا‘ ریلی میں بڑی تعداد میں علماء کرام‘ تاجروں‘ شہریں نے شرکت کی۔ شرکاء نے اسرائیل کے خلاف مختلف نعرے بازی اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں