خواتین کے حقوقکا حکومت تحفظ کررہی ہے‘ ان کی شکایات کیلئے سینٹر قائم کیا جائے گا، سعید خان نظامانی

جمعہ 22 اگست 2014 15:09

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اگست۔2014ء) خواتین کے حقوقکا حکومت تحفظ کررہی ہے‘ ان کی شکایات کیلئے سینٹر قائم کیا جائے گا‘ ان کو وہ مقام دیا جائے جس کی حقدار ہے۔ یہ بات ڈپٹی کمشنر سانگھر سکندر علی خشک نے وومن سوسائٹی آف اسکیل ڈیولپمنٹ سانگھڑ کے زیراہتمام خواتین کے حقوق کے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی سعید خان نظامانی‘ میڈم سلمیٰ قریشی‘ حسن عسکری‘ اسلم مبین‘ دیدار بلوچ‘ نرگس وسان‘ شاہ زمان ودیگر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ عورت کی عظمت عظیم ہے لیکن اج بھی اس کو کاروکاری‘ گھریلو ظلم ودیگر الزامات کے تحت ظلم کیا جاتا ہے‘ بنیادی سہولتوں اور حقوق سے محروم ہے‘ جب تک عورت کو اس کا اصل مقام نہیں دیا جاتا اس وقت تک ملک ترقی نہیں کرسکتا۔

(جاری ہے)

مقررین نے مزید کہا کہ ضلع سانگھڑ میں خواتین کے مسائل ہیں‘ کھنڈرات میں تبدیل ہوچکا ہے‘ سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود تیل کمپنی رائیلٹی دینے کیلئے تیار نہیں‘ سندھ کی خواتین کیلئے انٹر تک تعلیم مفت کی جائے‘ روزگار کے ذرائع پیدا کئے جائیں۔

اس موقع پر تنظیم کے زیراہتمام معذور بچوں‘ غریب خواتین میں کپڑے تقسیم کئے گئے۔ ڈی سی سانگھڑ نے خواتین کیلئے شکایتی سینٹر قائم کرنے کا اعلان کیا۔ تقریب پریس کلب سانگھڑ کے صغیر احمد راجپوت‘ محمد حسن لانڈر‘ نثار منگریو‘ امام بخش‘ لال خان خاصخیلی‘ میڈم رضیہ بیگم‘ قاضی صدرالدین‘ وسیم رحمانی‘ ممتاز منگی‘ وقار بھٹی ودیگر سماجی‘ معزز شہریوں اور خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں