سانگھڑ کے رہا ئشی کا پریس کلب سانگھڑ کے سامنے یو بی ایل اومنی حیدرآباد ریجن اور اومنی ہیلپ لائن انتظامیہ کے خلاف احتجاج

بدھ 15 اکتوبر 2014 14:03

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15 اکتوبر۔2014ء) اومنی سے فراڈ کی رقم واپس نہ ہوسکی‘ انتظامیہ تعاون نہیں کررہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق محمد عیدو خان ساجد نے اپنے پوتوں کے ہمراہ پریس کلب سانگھڑ کے سامنے یو بی ایل اومنی حیدرآباد ریجن اور اومنی ہیلپ لائن انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ 15 جون 2014ء کو میرے انتقال کئے ہوئے بیٹے اعظم خان نے اومنی اکاؤنٹ سے انتظامیہ نے بیٹے کے انتقال کے ڈھائی ماہ بعد فراڈ کے ذریعے 21166 روپے کی ٹرانزیکشن کرکے رقم ہڑپ کی ہے جبکہ اومنی ہیلپ لائن سمیت ایریا منیجر محمد اعظم حیات مغل اور زونل منیجر طارق خان کسی بھی قسم کا تعاون نہیں کررہا ہے۔

درخواستوں کے باوجود مجھے اپنے بیٹے کے اکاؤنٹ کی اسٹیٹمنٹ بھی نہیں دی جارہی ہے بلکہ میرے بیٹے کا اومنی اکاؤنٹ بھی بند کردیا گیا ہے جس سے ہمارا کاروبار ختم ہوگیا ہے‘ گھر میں فاقہ کشی اور یتیم پوتے اور بہو بیمار پڑے ہیں‘ یو بی ایل اومنی انتظامیہ اپنے ادارے کے فرد کو بچانا چاہتی ہے جس نے فراڈ کے ذریعے رقم نکالی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ یوبی ایل اومنی فراڈ پر مبنی ادارہ ہے جو اپنے کسٹمر کو تحفظ فراہم نہیں کرسکتا۔ انہوں نے اسٹیٹ بینک کے گورنر اور محتسب بینکنگ سے اپیل کی کہ واقعہ کا نوٹس لیا جائے اور مجرموں کو قرار واقعی سزا دی جائے اور لوٹی ہوئی رقم واپس دلائی جائے۔

متعلقہ عنوان :

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں