اہلسنت والجماعت ضلع سانگھڑ کا ہنگامی اجلاس‘ ایرانی جارحیت کی مذمت

پیر 20 اکتوبر 2014 13:17

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 اکتوبر۔2014ء) اہلسنت والجماعت ضلع سانگھڑ کا ہنگامی اجلاس‘ ایرانی جارحیت کی مذمت‘ ڈی ایس پی مہتاب کے تبادلے کا مطالبہ‘ خلیفہ عبدالقیوم کی وفات پر دکھ اور تعزیت کا اظہار۔ تفصیلات کے مطابق اہلسنت والجماعت ضلع سانگھڑ کا ہنگامی اجلاس ضلعی سرپرست مولانا مقبول احمد کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ اجلاس سے مولانا مقبول ضلعی صدر مولانا شوکت فاروقی‘ مولانا ظاہر شاہ‘ عبدالسمیع شاہ حیدری ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے ایرانی فورسز کی جانب سے سرحدوں کی خلاف ورزی کرنے اور مارٹر گولے شیل کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی فورسز کی جانب سے متعدد مرتبہ سرحدوں کی خلاف ورزی اور جارحیت قابل مذمت ہے‘ ایران کو دوست ملک سمجھنے والوں کی آنکھیں اب کھل جانی چاہئیں‘ حکومت فوری طور پر ایرانی سفارتکار کو ملک بدر کرکے سفارتی تعلقات ختم کرے کیونکہ ایران پاکستان میں ٹارگٹ کلنگ اور مذہبی فسادات میں ملوث ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ڈی ایس پی پھلیلی مہتاب حیدرآباد کے بھی فی الفور تبادلے کا مطالبہ کیا کہ مذکورہ ڈی ایس پی حیدرآباد سمیت سندھ میں مذہبی فسادات پیدا کرنا چاہتا ہے‘ بعد ازاں اہلسنت والجماعت کے مرکزی سرپرست اعلیٰ خلیفہ عبدالقیوم کی وفات پر گہرے رنج وغم اور دلی تعزیت اور دعائے مغفرت کی گئی۔

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں