سندھ ہماری ماں ہے اس کی تقسیم کسی صورت میں برداشت نہیں کی جائے گی،عبدالجبار جونیجو

پیر 27 اکتوبر 2014 13:22

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27 اکتوبر۔2014ء) سندھ ہماری ماں ہے اس کی تقسیم کسی صورت میں برداشت نہیں کی جائے گی‘ پیپلز پارٹی‘ ایم کیو ایم اپنا ووٹ بینک بچانے کیلئے سندھ کو استعمال کررہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سندھ ترقی پسند پارٹی سانگھڑ کے ضلعی صدر عبدالجبار جونیجو کی زیر صدارت اجلاس میں کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ 10 نومبر کے بعد چیئرمین ڈاکٹر قادر منگی سندھ کے دورے کے بعد سانگھڑ کے جھول شہر میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کریں گے جس کی تیاریوں کیلئے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 10 محرم الحرام کو ضلع سانگھڑ کے مختلف شہروں میں میڈیکل کیمپ لگائے جائیں گے انہوں نے مزید کہا کہ تقسیم سندھ کو بچانے کیلئے اردو بولنے والے ہمارا ساتھ دیں‘ ایم کیوایم 1988ء کے واقعات پیدا کرکے ماحول خراب کرنا چاہتی ہے۔ اجلاس میں شاہ نواز نائچ‘ علی ڈنو خاصخیلی‘ جاوید اختر‘ ولی محمد منگریو‘ احسان شر‘ سلمان بردی‘ ہدایات لغاری ودیگر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں