سانگھڑ ، محرم الحرام میں صفائی کے خصوصی انتظامات کئے جائیں گے،چیف میونسپل آفیسر

منگل 28 اکتوبر 2014 12:56

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28 اکتوبر۔2014ء) ڈپٹی کمشنر سانگھڑ کی خصوصی ہدایت پر محرم الحرام میں صفائی کے خصوصی انتظامات کئے جائیں گے‘ بلدیہ عملہ کو الرٹ رہنے کی ہدایات کردی گئی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار چیف میونسپل آفیسر سانگھڑ سید مصطفی محمود زیدی نے سانگھڑ ایم اے جناح روڈ پر صفائی مہم کے سلسلے میں خصوصی انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے موقع پر صفائی ستھرائی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں‘ تمام شہر او رخصوصاً جلوسوں کی گزرگاہوں اور مساجد کے اطراف صفائی ستھرائی کی صورتحال کو یقینی بنایا جائے گا۔ شہر میں روڈوں اور گلیوں میں صفائی کے بعد پانی کا چھڑکاؤ کیا جارہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایک عرصہ سے بند پڑی اسٹریٹ لائٹ کو بھی چالو کرایا گیا ہے علاوہ ازیں شہریوں کو پینی کا پانی بھی وافر مقدار میں فراہم کیا جارہا ہے انہوں نے بلدیہ عملہ کو صفائی کے سلسلے میں الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کیں اور کہا کہ اس سلسلے میں کوئی بھی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی‘ شہری تعاون کریں۔

اس موقع پر معززین شہر ماسٹر شیر محمد حسن عسکری‘ ناصر محمود نظامانی‘ سید امین شاہ ودیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں