سندھ بار کونسل کے انتخا با ت 8 نومبر کو ہو نگے

پیر 3 نومبر 2014 12:26

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 3نومبر 2014ء) سندھ بار کونسل کے تحت 8 نومبر کو ضلع سانگھڑ کے ممبر اور ضلع میرپور خاص کے ممبر کے لیے منعقد ہونے والے الیکشن کے سلسلے میں وکیلوں کے فرینڈز گروپ اور دوست گروپ میں زبردست کانٹے دار مقابلہ ایک ہزار سے زیادہ وکلاء اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے جبکہ دونوں ضلعوں میں چھ پولنگ اسٹیشن قائم ، تفصیلات کے مطابق سندھ بار کونسل کے الیکشن کے سلسلے میں ضلع سانگھڑ اور ضلع میرپور خاص کے ممبرز کی سیٹ کے لیے منعقد ہونے والے الیکشن کے سلسلے دونوں ضلعوں میں موجود وکلاء کے فرینڈز اور دوست گروپ نے اپنے امیدواروں کو کامیاب کروانے کے لیے ڈور ٹو ڈور کمپین شروع کردی الیکشن سرگرمیاں عروج پر دونوں ضلعوں میں 1039 وکلاء اپنا ووٹ 8 نومبر کو کاسٹ کرکے اپنے ضلع سے ممبر سندھ بار کونسل کا چناوٴ عمل میں لائیں گے فرینڈز گروپ نے ضلع سانگھڑ کی سیٹ کے لیے حمید اللہ ڈاہری ایڈوکیٹ کو اپنا امیدوار نامزد کیا ہے جبکہ دوست گروپ نے سائیں بخش نظامانی ایڈوکیٹ کو نامزد کیا ہے جبکہ میرپور خاص ضلع کی سیٹ کے لیے فرینڈز گروپ نے شیر محمد وسان کو نامزد کیا جبکہ دوست گروپ نے مظفر لغاری کو نامزد کیا ہے دونوں گروپوں نے اپنے امیدواروں کی کارمیابی کے لیے ڈور ٹو ڈور کمپین اورتمام الیکشن سرگرمیاں شروع کردی ہیں جبکہ ضلع سانگھڑ اور میرپور خاص میں سندھ بار کونسل کے دوممبران کے الیکشن کے سلسلے میں سانگھڑ، ٹنڈوآدم، شہداد پور، میرپورخاص، مٹھی اور عمرکوٹ میں پولنگ اسٹیشن قائم کردئیے گئے ہیں 8 نومبر کو ضلع سانگھڑ اور ضلع میرپورخاص کے ممبران کے لیے ہونے والے الیکشن کے ریٹرننگ افسران ایڈیشنل اینڈ سیشن جج سانگھڑ ، شہداد پور، ٹنڈوآدم، میرپور خاص، مٹھی اور عمرکوٹ ہوں گے اور ان ہی نگرانی میں تمام پولنگ کا عمل مکمل ہوگا جس کے لیے ابھی سے سندھ بار کونسل اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سانگھڑ اور میرپور خاص نے انتظامات مکمل کرلیے ہیں جبکہ وکلاء کے گروپ اپنے امیدواروں کو کامیاب کرنے کے لیے اپنی کمپین چلارہے ہیں جبکہ دونوں گروپ کے درمیان کاٹنے دار مقابلہ ہونے کی امید کی جارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں